یہ جیسے زیر آب دھماکہ ہو۔ جیسے ہی ایک مادہ مچھلی نے اپنے انڈے چھوڑے، ’کیموفلاج گروپر‘ کہلانے والی متعدد نر مچھلیوں نے اس پر اپنے سپرم پھینکے۔ یہ تصویر بحرالکاہل میں فاکاراوا اٹول جزیرے کے قریب لی گئی تھی اور اس کے لیے لورین بلیسٹا کو وائلڈ لائٹ فوٹوگرافر آف دی یئر کا اعزاز دیا گیا ہے۔ اس مقابلے کے ججوں کی چیئر پرسن روز کڈمین نے کہا کہ یہ تصویر تکنیکی بنیادوں پر شاندار مہارت کا مظاہرہ تھی۔ وہ کہتی ہیں کہ ’جزوی طور پر تو یہ (کیمرے کی سیٹنگ) کا کمال ہے، فل مون کے وقت کھینچی گئی مگر اس میں وقت کا عنصر بھی اہم ہے کہ کب تصویر کھینچنی ہے۔‘ ہر سال…
اگر آپ نے موت کو گلے لگاتے کسی شخص کو کبھی دیکھا ہو تو آپ نے بھی غور کیا ہوگا کہ ایسا لگتا ہے جیسے اچانک اس کے چہرے پر سکون آ گیا ہو لیکن اس دوران آخر اس کے دماغ میں کیا کچھ چل رہا ہوتا ہے؟ انتقال کرنے والے شخص کا چہرہ دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے وہ سو رہا ہو۔ چہرے پر بہت عام تاثرات ہوتے ہیں۔ میرے ایک رشتہ دار انتقال کے قریب بہت تکلیف میں تھے۔ لیکن مرنے کے بعد ان کا چہرہ چمک رہا تھا اور اچانک ایسا لگنے لگا جیسے وہ بہت خوش ہوں۔ برسوں میں یہی سوچتا رہا کہ کیا زندگی کے آخری لمحات میں جب موت آپ سے لپٹ رہی ہوتی ہے، کیا وہ پل زبردست خوشی دینے و…
سائنس دانوں نے دریائے زمبسی کے جنوب میں واقع خطے کو کرہ ارض پر اس وقت موجود تمام زندہ انسانوں کا آبائی علاقہ قرار دیا ہے۔ اس علاقے میں اب نمکین پانیوں کا غلبہ ہے لیکن ماضی میں یہ ایک بڑی جھیل تھی جو شاید دو لاکھ سال قبل آج زندہ سب انسانوں کا آبائی علاقہ تھا۔ محققین کے مطابق ہمارے آباؤ اجداد یہاں 70 ہزار سال تک آباد رہے، اس وقت تک جب تک کہ یہاں کی آب و ہوا نہیں بدلی۔ انھوں نے یہاں سے ہجرت اس وقت شروع کی جب افریقہ سے باہر سرسبز اور زرخیز خطے معرض وجود میں آئے۔ تاہم سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی اس تحقیق پر ایک محقق نے یہ ک…
Social Plugin