حنا جمشید آج ویلنٹائن ڈے تھا، گذشتہ برسوں کے برعکس اِس سال، اِس ممنوعہ دن کے حوالے سے بکثرت تنبیہی پیغامات موصول ہوئے۔ اِن پیغامات کی کثرت اُن ویڈیوز اور پیغامات پر مشتمل تھی جو اِس دن کو یومِ حیا و بے حیائی سے منسوب کئے ہوئے تھی۔ پیغامات میں اِس بات کی تکرار کی گئی تھی کہ: ” اِس دن کی نحوست سے ہمارا شخصی واجتماعی ایمان تباہ و برباد ہو رہا ہے نیز ہماری قوم، (جو ہماری نظر میں تو پہلے ہی شدید بے راہ روی کا شکار ہے) اب اُسے دل جیسی شکل کے غباروں، سرخ پھولوں ، معصوم بھالوﺅں اور جابجا تحائف کی شکل میں بے راہروی کی نئی جہات و خرافات میسر آ گئی ہیں، …
حنا جمشید بچپن میں ہماری نانی ہمیں ہر گز محبت میں نہیں، بلکہ کسی قدرغصے اور خفگی کی کیفیت میں ’پرانی روح‘ کہا کرتی تھیں۔ نانی کے اِس جلال کی وجہ ہمارا گرمیوں کی تپتی سنسان دوپہر میں، گھر بھر میں بھٹکتے پھرنا تھا، جس کی وجہ اور کچھ نہیں ہماری طبیعت کا وہ اضطراب تھا جو ہمیں دم بھر کو چین نہ لینے دیتا۔ اِدھر نانی کی آنکھ لگی اور اِدھر ہم اپنے بستر سے نکل کر بھاگے۔ یہ اضطراب آج بھی ایسے ہی قائم ہے، اب بھی کارِجہاں دراز سے ہمیں ذرا جو دم بھر کو فرصت ملتی ہے، ہم اپنی ازلی بے چین اورپرانی روح کے ہاتھوں مجبور ہو کر، بھٹکنے کو پھر نکل کھڑے ہو…
Social Plugin