پانچ سال قبل، بل او رئیلی اور مارٹن ڈوگارڈ کی کتاب ”کلنگ ریگن“ منظر عام پر آئی اور بیسٹ سیلر رہی، یہ کتاب 1981 ء میں امریکی صدر رونلڈ ریگن پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کی روداد ہے۔ ایک ایسا حملہ جس نے ان کے دور صدارت کو یکسر بدل دیا۔ آج ریگن کو گزشتہ پچاس سالوں کا بہترین امریکی صدر گردانا جاتا ہے، ان پر ہونے والے حملے کی کہانی حیران کن ہونے کے ساتھ ساتھ دلچسپ بھی ہے۔ اس لئے اس کے پس منظر میں جانا ضروری ہے۔ پہلا منظر: 30 مارچ 1981 ء، امریکی صدر رونلڈ ریگن کو منصب صدارت سنبھالے ابھی صرف ستر دن ہوئے ہیں۔ وہ ایک ظہرانے میں شرکت کے بعد واشنگٹن ہ…
انتھونی ڈوئر عصر حاضر کے ابھرتے ہوئے امریکی ادیب ہیں۔ جن کی اب تک ایک سوانح عمری، دو افسانوی مجموعے اور دو ناول منظر عام پر آ چکے ہیں۔ ”آل دا لائٹ وی کین نوٹ سی“ ان کا دوسرا ناول ہے جو 2014 ء میں شائع ہوا۔ اور 2015 ء میں اس ناول نے پلتزر انعام اور اینڈریو کارنیج میڈل جیسے انعامات جیتے۔ اس ناول میں دوسری جنگ عظیم کے دوران دو نو عمروں کی کہانی بیان کی گئی ہے، ایک نازی قبضے میں آئے فرانس کی نابینا لڑکی اور دوسرا جرمن یتیم لڑکا جسے نازی فوج میں شامل کر لیا جاتا ہے۔ ناول جنگ کے المیے کی ایک تحقیق ہے۔ امیدوں سے بھرپور کردار اپنے اردگرد کے تشدد س…
Social Plugin