سائنسدان اور ماہر حیاتیات حضرت علامہ روپرٹ شلدریق اپنی کتاب “سائنس سٹ فری” میں لکھتے ہیں کہ آج کچھ سائنسدانوں کی تنگ نظری کی وجہ سے سائنس نے بھی ایک مذہب کی شکل اختیار کر لی ہے. جس طرح ہمارے مذھبی پیشوا اور ان کے مقلدین بغیر سوچے سمجھے یا تحقیق و تفتیش کئے صدیوں پرانے مذہبی عقائد کو مقدس مانتے اور ان میں کسی ترمیم یا تبدیلی کو گناہ سمجھتے ہیں بالکل اسی طرح یہ سائنسدان بھی کچھ سائنسی بیانات یا مفروضات پر تقدس کا جامہ چڑھا کر انہیں سینے سے لگائے ہوئے ہیں. نئی دریافتوں، مشاہدوں، یا تجربوں سے حاصل ہونے والے حقائق ان سائنسی عقائد کی نفی کریں …
Social Plugin