ویب ڈسک — امریکہ میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی پیداوار کم ہونے سے ملک میں بیئر، سوڈا، گیس ملے پانی اور خوراک کی اشیا تیار کرنے والی فیکٹریوں کے لیے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں اور پیداوار گھٹنے سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ اس کا سب سے نمایاں اثر بیئر پر دیکھنے میں آ رہا ہے اور حالیہ دنوں میں اس کی قیمتیں 25 فی صد تک بڑھ گئی ہیں۔ امریکہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے ان دنوں لاک ڈاؤن چل رہا ہے اور بیئر سمیت کئی چیزوں کی کھپت بڑھ گئی ہے۔ زیادہ تر سافٹ ڈرنکس کی تیاری میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس استعمال کی جاتی ہے، جس سے اس کا ذائقہ خوش گوار ہو جاتا ہے …
Social Plugin