سدرہ ارشد عباسی یاسر نے محبت کا اظہار کیا، رضامندی چاہی اور انگوٹھی پہنائی تو گویا قیامت آ گئی۔ ہمارے غیرت مند معاشرے کی لٹیا ڈبو دی۔ ہائے ہائے بے حیائی، ایک طوفان سا طوفان تھا۔ کہیں فتوے لگے تو کہیں میمز کی ایک لمبی لائن کا سامنا۔ مطلب محبت نہ ہوئی گناہ ہو گیا۔ واللہ، ایک خوبصورت جذبے کے اظہار پر ایسی قیامت جچتی نہیں مگر ایسے کیسے جناب مرد کو کہاں جچتا ہے ہمارے ایسے معاشرے میں محبت جتانا۔ عورت کو سر پر نہیں چڑھاتے۔ چلیں بات کرتے ہیں محسن عباس کی اب جو برسوں سے بیوی کو پیٹتا اور دھمکاتا آ رہا ہے اور نہ صرف یہ بلکہ اس کے علاوہ بھی مردانگی کے جو…
Social Plugin