مجھے بتا اے زندگی کہ جو خواب دیکھے میں نے جو دراصل دکھائے بھی تو نے تھے اور دکھائے بھی کیا کچھ اس طرح دل و دماغ کی دیواروں پر نقوش پیوست کر دیے کہ جیسے یہ بنے ہی میرے لئے تھے اور ان پر صرف میرا ہی حق ہے۔ تو جانتی ہے اے زندگی! وہ جو تو نے خواب دکھایا تھا پہلی بار اس من چاہی گڑیا کا جس کو میں روز روز خواب میں دیکھنے سے اپنا ماننے لگی تھی کیا کیا تو جانتی ہے زندگی! م۔ م۔ م۔ میں نے اسے پانے کے لئے جھوٹ کا سہارا لیا جب ماں نے کہا کہ یہ گڑیا اس کو ملے گی جو بہترین بیٹی بنے گی پورے ایک ہفتے کے لئے تو زندگی! میں نے اپنی اپنی بہن کا ہر …
بھائی کیا مرنے سے تمام پریشانیاں حل ہو جاتی ہیں؟ معصوم حیدر نے اپنے بڑے بھائی علی سے پوچھا نہیں میری جان ایسا تم سے کس نے کہ دیا کہ مرنے سے تمان پریشانیاں دور ہو جاتی ہیں؟ بھائی وہ۔ وہ۔ وہ بولو بھی حیدر ( علی افسردگی سے پوچھا) حیدر معصومیت سے اپنی قمیض کا گھیرا اپنی انگلیوں میں لپیٹتے ہوئے بولا پھپھو نے کہا فون پر جب وہ رضیہ آپی سے کہ رہی تھیں ”یہ مرتے بھی تو نہیں ہیں اتنے دن ہو گئے نہ ان کے باپ کو خبر ہے اور نہ ہی ماں کو اور میں کون سی ان کی سگی خالہ ہوں وہ تو بس حارث سے اپنے بیٹے کی جاب لگوانے کی خاطر اس کی ہاں میں ہاں ملانی پڑی اور اس کے بچ…
Social Plugin