سمیہ سلطان شادی یوں تو زندگی کا ایک بہت حسین پہلو ہے اور فطرت انسانی ہے۔ شادی نام ہے مسرت کا۔ ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد کا گھر بس جائے اور وہ خوش و خرم رہے۔ مگر کچھ ہمارے اندر کے احساس کمتری نے اور کچھ معاشرے کی روش نے اس خوبصورت فریضے کو ایک بوجھ بنا دیا ہے۔ نکاح ماں با پ کا اپنی اولاد کے لئے ایک اہم فریضہ اور سنت چاہے کوئی سی بھی ہو ہر مسلمان کے لئے اس میں بھلائی پوشیدہ ہوتی ہے۔ چاہے وہ کسی کی طرف دیکھ کر مسکرانا ہو یا اچھے اخلاق سے پیش آنا ہو۔ ایک طرف مہنگائی نے سب کی کمر توڑ دی ہے تو دوسری طرف نمود و نمائش اور اعل…
سمیہ سلطان ”لڑکی کتنی ہی سمجھ دار کیوں نہ ہو، سسرال جا کے اسے پتا چلتا ہے کہ وہاں پر تو اس سے بھی زیادہ سمجھ دار لوگ موجود ہیں۔ “ ارے ارے آپ لوگ بالکل بھی یہ نہیں سمجھیے گا کہ خدانخواستہ میں خوش نہیں ہوں یا مجھ بیچاری پر بہت ظلم ہوتا ہے۔ الحمدللہ ہم اپنی سسرال میں بہت خوش ہیں۔ مگر وہ کیا ہے نہ کہ جناب سسرال تو سسرال ہوتی ہے، کچھ فرق تو اتا ہی ہے۔ شادی سے پہلے ہم بھی بہت سمجھ دار تھے (غالباً) ۔ شروع سے ہی ہر جماعت میں ٹاپ کرنا ہمارا اولین فرض تھا۔ بچپن میں کبھی سوچتے تھے کہ ڈاکٹر بنیں گے، کبھی انجینیئر تو کبھی خود کو سی ایس ایس کے امتحا…
سمیہ سلطان علم اور شعور کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ دونوں ایک دوسرے کے لئے لازم اور ملزوم ہیں تو غلط نہ ہوگا۔ علم اگر سمندر ہے تو شعور اس میں چھپے موتی کی طرح ہے۔ انسان جیسے جیسے اس سمندر میں اترتا ہے شعور کے موتی چننے لگتا ہے اور اپنا دامن بیش بہا انمول موتیوں سے بھر لیتا ہے۔ مگر جیسے جیسے وقت اور زمانہ بدل رہا ہے یہ دونوں چیزیں ایک دوسرے کی متضاد ہوتی جارہی ہیں۔ کیونکہ ہم نے علم کو ڈگریون کے تابع کر دیا ہے۔ جس کی جتنی بڑی ڈگری وہ اتنا ہی عالم فاضل۔ اگر ڈگری کا اردو ترجمہ کریں تو اس کے معنیٰ ہیں پیمانہ۔ پیمانہ تو ان چیزوں کے لئے …
Social Plugin