فلمی موسیقی کی جب بھی بات کی جا ئے گی وہ غیر منقسم پاک و ہند کی فلموں سے شروع ہوگی۔ پاکستانی موسیقار ناشاد، فیروز نظامی، خواجہ خورشید انور اور رشید عطرے قیامِ پاکستان سے پہلے ہی مستند تھے۔ پاکستان بننے کے بعد یہاں بھی بڑے نامور موسیقار اُبھرے جیسے : ماسٹر عنایت حسین، نثار بزمی، ماسٹر عبداللہ، اے حمید، سگے بھائیوں کی جوڑی سلیم اقبال، حسن لطیف للک، موسیقار جوڑی بخشی وزیر، وزیر افضل، موسیقار جوڑی لال محمد اقبال، کریم شہاب الدین، خان عطا الرحمن خان، روبن گھوش، ایم اشرف، مصلح الدین، کمال احمد، موسیقار جوڑی غلام نبی عبداللطیف، رحمٰن ورما، تصدق…
Social Plugin