کیا آپ نے کبھی کسی پبلک پوائنٹ پر یا بس میں یا کسی بھی جگہ کسی بچے کو یہ کہتے سنا ہے کہ آپ کھڑے ہو جائیں آپ بڑے ہیں اور یہ سیٹ مجھے دے دیجیے کیونکہ میں چھوٹا اور کمزورہوں؟ یا یہ کہ، مجھے گود میں نہیں بیٹھنا مجھے ایک علیحدہ سیٹ چاہیے؟ ہمارا سماج بہت سارے دوسرے سماجوں کی طرح جنس پرستی، نسل پرستی کے ساتھ ساتھ عمر پرستی کا بھی بری طرح شکار ہے۔ جس طرح ہم نے عورت کو نظر انداز کیا ہے، بالکل اسی طرح بچہ بھی کوئی خاص اہمیت کا حامل نہیں رہا ہے۔ عمر پرستی کا مطلب ہے، چونکہ میں تم سے عمر میں بڑا ہوں تو میری عزت کرنا تمہارا فرض ہے اور عزت بھی ایسی ویسی نہی…
Social Plugin