متحدہ عرب امارات میں اتوار کوطوفانی بارش سے سڑکیں زیر آب آگئیں۔ پروازوں کا شیڈول متاثر ہواجبکہ بیشتر اسکولوں میں اتوار کی صبح تعطیل کردی گئی۔ عرب نیوز کے مطابق دبئی مال بھی بارش سے شدید متاثر ہوا ۔بعض حصوں میں رساﺅ کے باعث مال میں پانی جمع ہوگیا جس سے وہاں موجود لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دبئی مال انتظامیہ کے ترجمان نے ٹویٹر پر کہا کہ’ پانی کا رساﺅ روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں دبئی مال آپریشنل اور صارفین کے لیے کھلا ہے‘۔ واضح رہے کہ دبئی مال دنیا کے بڑے مالز میں سے ایک ہے۔ Arab News ✔ @arabnews …
Social Plugin