ربع صدی پہلے کی بات ہے۔ چوبیس یا پچیس برس ہونے کو آئے۔ کسی کام سے راولپنڈی میں موجود ایک دفتر جانا ہوا۔ ریسیپشن پر موجود جوان نے نام پتہ پوچھنے کے بعد انتظار کرنے کا کہہ کر وہاں دھرے صوفوں کی طرف اشارہ کر دیا۔ اس زمانے میں موبائل فون شاید تھے نہیں یا اگر تھے تو عام نہیں تھے۔ ریسیپشن پر نصب لینڈ لائن پر اس احاطے میں موجود متعدد بلاکس میں قیام پذیر افراد کے لیے ان کے شہروں اور دیہات سے فون آتے ہوں گے۔ میری موجودگی میں بھی چند کالز آئیں اور ریسپشن والے جوان نے کچھ وقت بعد کال کرنے کا کہہ کر مطلوبہ افراد کو ریسپشن پر آنے کے پیغامات بھیج دی…
Social Plugin