بولر آئے اور چھا جائے۔۔۔ مطلب یہ کہ وہ چند گیندوں سے ہی میچ کا نقشہ بدل دے اور ایسی بولنگ کو بھلا کون بھول سکتا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کے چند سپیل بہت شہرت رکھتے ہیں جن میں انھوں نے حریف کی بیٹنگ لائن کو محض چند گیندوں میں بکھیر کر رکھ دیا۔ سرفراز نواز بمقابلہ آسٹریلیا، میلبرن سنہ 1978 سرفراز نواز کی آسٹریلیا کے خلاف میلبرن کے تاریخی گراؤنڈ میں بولنگ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے چند یادگار ترین بولنگ سپیل میں شمار ہوتی ہے۔ آسٹریلیا کو جیت کے لیے 382 رنز کا ہدف ملا تھا۔ ایلن بورڈر اور کم ہیوز کے درمیان چوتھی وکٹ کی 177 رنز ک…
Social Plugin