عمر جرار زندگی بے رنگ ہے، ہم اسے جذبات کے رنگوں سے رنگتے ہیں۔ واقعات بے معنی ہوتے ہیں، ہم انہیں معنی و مفہوم سے آراستہ کرتے ہیں۔ جیت کیا ہے، ہار کیا اس کا انحصار اس بات ہر ہے کہ ہم اسے کیسے دیکھ رہے ہیں۔ ایک ہی موقع خوشی اور غم، ہار جیت، پیار اور غصہ، غرضکہ تمام جذباتی تاثرات لیے ہوتا ہے۔ لکیروں سے بدلے جغرافیے ہماری قلبی کیفیات کا تعین کرتے ہیں کہ کس طرف اپنے اور کس طرف پرائے۔ کس نے کیا مطلب لینا ہے یہ افراد کی سیلف پرسیپشن پر منحصر ہے۔ کسی خاص محرک کے زیراثر فرد یا افراد کا ردعمل ان کے ذاتی تخیل کے تابع ہے۔ نہ صرف ردعمل بلکہ نتائج بھی ویسے ہ…
Social Plugin