غزالہ نقوی میں نے ہنستے ہوئے اپنے دوست کو ڈپٹتے ہوئے کہا، ”تمہاری بیوی ہے، تم اس کی عزت نہیں کرتے؟ “ اس نے بہت سنجیدگی سے مجھے دیکھ کے کہا، ”میں اس کی عزت کیسے نہیں کروں گا یہی تو میری عزت ہے“۔ میں اور اس کی بیوی جو یونہی مذاقاً مجھ سے میاں کو ڈانٹ پڑوانا چاہ رہی تھی، ایک لمحے کو چپ رہ گئے۔ ہمارے مذاق نے اسے سنجیدہ کر دیا۔ وہ شاعر و ادیب ہے۔ اس کے دل کو ہی لگ گئی میری بات۔ دھیمے سنجیدہ اور سچے لہجے میں اس نے مزید کہا، ”جس دن میں نے اس کے عزت نہ کی، میری نظر میں میری اپنی کوئی عزت نہیں رہے گی“۔ میں کیا کروں کہ میں نے اپنے اطراف نہ صرف ایسے مرد …
Social Plugin