روشنی اور صبر اچھی تصویر کیلئے ایک برابر ضروری ھیں۔ میں نے کبھی بے صبرے انسان کو اچھا فوٹوگرافر نہیں دیکھا۔ اپنی آدھی سے زیادہ زندگی فوٹوگرافی کو دینے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا ھوں. روشنی سے بھی زیادہ کئی دفعہ صبر کی ضرورت زیادہ محسوس ھوتی ھے. جب کوئی گیلری والا یہ ارشاد فرماتا ھے. کہ جناب تصویریں بکتی نہیں اس لیئے نمائش نہیں ھوسکتی ۔ تو اتنا دکھ نہیں ھوتا لیکن جب نمائش میں کھڑا ھو ایک شخص آپ کی تصویروں کو دنیا کی بہترین تصویریں قرار دینے کے بعد عرض کرتا ھے. یہ تصویر تو کمال ھے اگر نہ بکی تو مجھے گفٹ کر دیجیئے گا . تو پھر روشنی نہیں صبر ھی کا…
انڈیا کی شمال مشرقی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں چاروں جانب پانی پھیلا ہوا ہے۔ مسلسل بارشوں کے بعد پانی کے رکنے سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ سڑکوں پر کشتیاں چلائی جا رہی ہیں اور لوگوں کو بھاری مشینری کی مدد سے منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال میں جہاں ایک جانب پانی میں ڈوبے ہوئے رکشہ والے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے تو دوسری جانب پٹنہ کی زیرِ آب سڑکوں پر ایک فینسی فوٹو شوٹ کروانے والی ایک ماڈل زیرِ بحث ہے۔ تصویروں میں ماڈل سیلاب جیسی صورتحال سے لطف اندوز ہوتی نظر آ رہی ہے۔ گلیمرس انداز کی ان تصاویر کو وسیع پیمانے پر تنق…
Social Plugin