’گذشتہ تین ہفتوں میں میں نے مردہ لوگوں کی اتنی زیادہ تصاویر دیکھی ہیں جتنی میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھیں۔‘ انڈیا میں فیس بک کے ایک ریسرچرنے تین ہفتوں تک سوشل نیٹ ورک کے الگورتھم کی سفارشات پر عمل کرنے کے بعد 2019 میں یہ بات کہی تھی۔ ریسرچر کی یہ رپورٹ ’دی فیس بک پیپرز‘ نامی اندرونی دستاویزات کے ذخیرےکا حصہ تھی جو حال ہی میں نیویارک ٹائمز اور دیگر امریکی جریدوں نے حاصل کی تھی۔ ان دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ فیس بک اپنی سب سے بڑی مارکیٹ انڈیا میں دوسری چیزوں کے علاوہ جعلی خبروں، نفرت انگیز، اور اشتعال انگیز مواد سمیت ’تشدد کا جشن‘ م…
ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طرف سے دوسری بڑی ایجاد میٹاورس ہو گا جو ابھی محض تصور کے طور پر موضوع بحث ہے۔ یہ تصور ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے ناموں جیسے فیس بک کے مارک زکربرگ اور ایپک گیمز کے ٹم سوینی کی توجہ اور وسائل اپنی جانب کھینچ رہا ہے۔ میٹا ورس ہے کیا؟ کچھ لوگوں کے خیال میں میٹاورس انٹرنیٹ کا مستقبل ہے جبکہ عام لوگوں کے لیے یہ محض ورچوئل ریئلٹی کے بہتر ورژن کی طرح کا ہو سکتا ہے۔ یہ ورچوئل ریئلٹی کے طور پر ہی دیکھا جا رہا ہے اور تصور ہے کہ یہ اتنا فرق پیدا کر سکتا ہے جتنا کہ سنہ 1980 کی دہائی کے کم درجے کے موبا…
فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ۔ فیس بک نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ نفرت پر مبنی مواد کے حوالے سے اپنی پالیسی کو جدید تر بناتے ہوئے ایسے کسی بھی مواد پر پابندی عائد کرے گا جو ہولوکاسٹ کی تردید یا اس میں بگاڑ پیدا کرے گا۔ دو سال قبل 2018 میں فیس بک کے چیف ایگزیکٹو، مارک ذکربرگ نے ری کوڈ نامی ٹیک ویب سائٹ سے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ہولوکاسٹ سے انکار کو سخت ناپسندیدہ سمجھتے ہیں۔ لیکن ان کے نزدیک فیس بک سے ایسے مواد کو نہیں ہٹایا جائے گا۔ تاہم اب دو سال بعد یہ قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ یہودی مذہب سے تعلق رکھنے والے ذکربرگ نے پیر کے روز فیس بک پر …
اس وقت جب دنیا کے اربوں افراد کورونا وائرس کی وبا کے نتجے میں مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کے باعث گھروں تک محدود ہیں، وہاں بیشتر اب زیادہ سے زیادہ وقت انٹرنیٹ پر گزارنے لگے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اس مشکل وقت میں کیئر ایموجی کے نام سے ایک نیا ری ایکشن ایموجی متعارف کرایا ہے۔ درحقیقت 2015 کے بعد پہلی بار فیس بک نے لائیک بٹن میں نئے ری ایکشن کا اضافہ کیا جارہا ہے اور اس ایموجی کے ذریعے لوگ ورچوئل طریقے سے کسی پوسٹ پر اپنی ہمدردی کا اظہار کرسکیں گے۔ اس نئے ری ایکشن کو متعارف کرانے کا مق…
Social Plugin