گزشتہ دنوں سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر رابی پیرزادہ کی لیک شدہ اخلاق باختہ ویڈیوز کو لے کر جو طوفانِ بدتمیزی برپا کیاگیا اس کو دیکھ کے اس بات پر یقین پختہ ہوگیا کہ ہم اخلاقی لحاظ سے انتہائی پست معاشرہ بننے کی راہ پر بہت تیزی سے گامزن ہیں اور بھول چکے ہیں کہ وہ خوبصورت روایات اور اقدار کیا تھیں کہ جو مشرقی تہذیب کو پروقار اور اخلاقیات کی بلندی پر فائز تہذیب بناتی تھیں۔ اس ایک معاملے کو چھوڑ کر اگر مجموعی طور پر بھی بات کی جائے تو ہماری اخلاقی اقدار دن بدن معدوم ہوتی جارہی ہیں اور عورت کا جو تقدس ہماری پہچان ہوا کرتا تھا اب کہیں نظر نہیں آ…
مائرہ علی بیسویں صدی کے اواخر میں جنم لینے والی نوجوان نسل وہ نسل ہے جس نے معاشرے کی اقدار، روایات اور بطور مجموعی تہذیب کو بدلتے دیکھا ہے۔ اس نسل نے ٹیکنالوجی اور جدت کو اپنی آنکھوں سے انسان کی معاشرتی زندگی کا ستیاناس کرتے دیکھا ہے۔ اسی نسل سے تعلق ہونے کے ناطے میں بھی ان لوگوں میں شامل ہوں جو اس تبدیلی سے گزرے اور خوبصورت مشرقی روایات کا جنازہ اٹھتے دیکھا۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ بچپن کے اوائل میں جب گاؤں میں کوئی فوت ہوتا تو پورا گاؤں اس غم میں شریک ہوتا تھا، ایک ہفتے تک کسی گھر میں ٹی وی، ریڈیو اور ٹیپ نہیں چلتی تھی۔ مرنے والے کے پسماندگا…
Social Plugin