PA Media امریکی اور برطانوی میڈیا کے مطابق معروف امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ نے اپنی ایم ایس این ویب سائٹ کے لیے درجنوں صحافیوں کی جگہ خودکار نظام کے استعمال کا منصوبہ بنایا ہے جس کے ذریعے خبروں کو منتخب اور شائع کیا جائے گا۔ خبر رساں اداروں کی کہانیوں کو نئے انداز میں کہنے، ان کے انتخاب کا کام اور ان پر سرخیاں لگانے کا کام اب تک ایم ایس این کی سائٹ کے لیے صحافی کیا کرتے تھے۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اب یہ سارے کام مصنوعی ذہانت کے تحت انجام دیے جائیں گے۔ مائیکرو سافٹ نے کہا کہ یہ تجربہ ان کے کاروبار کی تشخیص کا حصہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے چینی مصنوعی …
کرونا وائرس کے باعث لوگ اپنے دفتری کام بھی گھروں میں بیٹھ کر کرنے پر مجبور ہیں لیکن ہر کام انفرادی طور پر نہیں ہو سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی وبا کے باعث جب گھروں سے کام کرنے کا رجحان بڑھا تو بہت سی ایپلی کیشنز کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔ لوگ اپنی پیشہ ورانہ ضروریات اور دفتری قوائد و ضوابط کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف ایپس کا انتخاب کر رہے ہیں۔ کون سی ایپلی کیشنز آج کل زیادہ استعمال ہو رہی ہیں؟ آئیے دیکھتے ہیں۔ اسکائپ مائیکرو سافٹ کی یہ ایپ لوگوں کے لیے جانی پہچانی ہے لیکن اب اس کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ مختلف انٹرویوز اور دفتری می…
Reuters مائیکرو سافٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس خیراتی کاموں کو زیادہ وقت دینے کی خاطر کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ عالمی سطح پر صحت اور ترقی، تعلیم اور ماحولیات کی تبدیلی سے نمٹنے پر مزید توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے 65 سالہ بل گیٹس نے وارین بفیٹ کی بڑی کمپنی برک شائر ہیتھ وے کے بورڈ کو بھی چھوڑ دیا ہے۔ اس سے قبل سنہ 2008 میں وہ مائیکرو سافٹ کے روزانہ کے اپنے کام سے بھی دستبردار ہو گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے جیف بیزوس اور بل گیٹس کا شہر مالی پر…
تصویر کے کاپی رائٹ MICROSOFT مائیکرو سافٹ نے اپنی دو نئی فولڈنگ ڈیوائسز کی رونمائی کی ہے جن میں دو ٹچ سکرینز والے سمارٹ فون اور ٹیبلٹ شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق ان سے موبائل کمپیوٹنگ کی ایک نئی قسم متعارف ہو جائے گی۔ لیکن اپنی حریف کمپنیوں کے برعکس مائیکرو سافٹ نے لچکدار سکرین کی ٹیکنالوجی متعارف نہیں کروائی اور نہ ہی اپنی سمارٹ ڈیوائسز میں جدید ترین کیمرے دیے ہیں۔ مائیکرو سافٹ کے چیف پراڈکٹ ڈیزائنر پانوس پانے نے بی بی سی کو ان ڈیوائسز کے بارے میں بتایا ہے۔ یہ بھی پڑھیے سام سنگ کے چھ کیمروں والے گیلیکسی فولڈ کی رونمائی جینیفر لوپیز ک…
Social Plugin