مشرف عالم ذوقی ”Love loves to love love.“ — James Joyce ”The one thing we can never get enough of is love. And the one thing we never give enough is love.“ — Henry Miller پہلے عرفان خان پھر رشی کپور۔ بالی ووڈ میں سناٹا پسرا ہے۔ اس وقت یہ سناٹا میرے اندر بھی ہے۔ لفظ گونگے ہیں۔ شہنایی کی آواز ماتم میں تبدیل۔ امیر خسرو اور مولانا روم کی بانسری کی آواز میں ایک دھندلی دھنلی شبیہ اترتی ہے۔ میں۔ محبت ہوں۔ الوداع۔ ویسے بھی اب اس دنیا کو میری ضرورت نہیں۔ تمہاری دنیا میں ایڈز ہے، کرونا ہے اور کینسر اور فاشزم ہے۔ محبت لڑ نہیں سکتی۔ محبت الودا…
غمزدہ اور اداس ہوں۔ عرفان خان۔ کیا صرف ایک ایکٹر تھا؟ اس کی آنکھوں اور پتلیوں کی ہلچل میں ہر بار مجھے محسوس ہوا کہ میں ادب کی دنیا میں ہوں اور مارخیز، میلان کندرا، وکٹر ہیوگو، ٹالسٹائی یا دو ستوفسکی کے قد کے کسی نایاب ہیرے کو دیکھ رہا ہوں۔ دو بڑی آنکھیں جو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی تھیں۔ دو بڑی بڑی آنکھیں جو سیدھے دل میں اتر جاتی تھیں۔ ان آنکھوں میں زندگی کے افسانے پوشیدہ تھے۔ جب عرفان بیمار ہوئے تو انہوں نے ایک ٹویٹ کیا۔ یہ ٹویٹ زندگی کے نام تھا۔ مجھے ارنیسٹ ہیمنگوے کا بوڑھا انسان نظر آیا جو سمندر کی جنگ میں فاتح کے کردار کے طور پر ابھرا تھا۔…
Social Plugin