آپ انٹرنیٹ پر کسی آن لائن سٹور پر ہیں اور آپ کا کچھ خریدنےکا دل کر رہا ہے۔ اور وہ چیز آپ کے بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم کے حساب سے کچھ مہنگی ہے لیکن اس وقت وہ آپ کے لیے دنیا کی سب سے اہم چیز بن چکی ہے۔ اور آپ سوچتے ہیں کہ اگر اس کی قیمت بڑھ گئی اور آپ اسے خریدنے کا موقع گنوا بیٹھے تو کیا ہوگا۔ یا یہ کہ یہ ختم ہو گئی تو کیا ہو گا؟ اس جذباتی کیفیت میں آپ اپنے دماغ میں حساب کتاب لگاتے ہیں اور اسے خریدنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو اپنے بینک کارڈ کے نمبر کا انداراج بھی نہیں کرنا کیونکہ وہ آپ کے کمپیوٹر براؤزر میں پہلے سے ہی محفوظ ہے۔ بس …
ریچل نویر بی بی سی فیوچر ماہرِ اقتصادیات بینجمن فرئیڈمین نے ایک مرتبہ مغربی معاشرے کو ایک بائسیکل کی طرح بتایا تھا۔ جس کے پہیے اقتصادی ترقی کے باعث مستقل گھومتے رہتے ہیں۔ اگر یہ آگے دھکیلنے والی حرکت رک جائے یا کم ہو جائے تو ہمارے معاشرے کی بنیاد وہ ستون جنھیں ہم جمہوریت، انفرادی آزادی، سماجی برداشت اور دیگر کہتے ہیں، ڈولنا شروع کر دیتے ہیں۔ اگر ہم نے اپنے پہیے واپس حرکت میں لانے کا کوئی طریقہ نہ ڈھونڈا تو بالآخر ہمارا معاشرہ مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا۔ ہماری دنیا ایک نہایت بدصورت جگہ بن جائے گی، جس میں محدود وسائل کے لیے جلد بازی…
Social Plugin