ملا کا خدا بہت چھوٹا ہے۔ ذرا ذرا سی بات پر عذاب نازل کرتا ہے۔ پوری انسانیت کے خلاف غیر منصفانہ فیصلے کرتاہے۔ میں نہیں مانتی ایسے خدا کو۔ میرا رب وہ ہے جو عدل و انصاف کا سر چشمہ ہے۔ جو ایک کے جرم کی سزا دوسرے کو نہیں دیتا۔ جو انصاف کرنے میں رتی برابر فرق نہیں ڈالتا۔ جو سزا دینے میں رتی برابر کمی یا بیشی نہیں کرتا۔ جس کا ”کن“ جب ”فیکون“ کی سند حاصل کرتا ہے تو عدل و انصاف کے ساتھ ساتھ جود و کرم بھی اش اش کر اٹھتے ہیں۔ ملا کا خدا وہ ہے جو اپنے بندوں کو تو کہتا کہ مذہب کی بنیاد پر محبتیں اور نفرتیں کرو، اور جو تمہارے مذہب کا نہیں ہے اس سے ق…
Social Plugin