منظور حسین کاسف ایک ایک لفظ سے سطر در سطر ورق آباد کرنے کا ہنر آساں نہیں ہوتا۔ اوراق کی حسنِ ترتیب سے کتابی شکل اختیار کرنا بھی ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ میرے جیسے دلِ ناکردہ کار کے حامل افراد کو کتاب لکھنا پہاڑ لگتا ہے۔ مگر ذہنِ رسا رکھنے والے کتابوں کے پہاڑ کھڑے کر دیتے ہیں۔ اور فرہاد صفت لوگ ان پہاڑوں سے جوئے علم نکال لاتے ہیں۔ اور کئی گمنام شہید علم کے پہاڑوں اور ندیوں کی خواندگی کرتے کرتے جاں سے گزر جاتے ہیں۔ کتابیں گفتگو کرتی ہیں۔ اور تنہائی کا سفر آسان کر دیتی ہیں۔ کتاب ایک کھلے دل کے سخی کی مانند ہوتی ہے۔ ہر کسی کو کچھ عطا کرتی ہے۔ کسی ک…
Social Plugin