خواتین کے لباس، کردار اورعذاب الٰہی کے بارے میں مولانا طارق جمیل نے تو جوکہنا تھا کہہ دیا، لیکن بلا جواز اور بغیر دلیل کے اس پر تبصرے کرنے والوں نے ایک دوسرے پر بازی جیتنے کے چکر میں وہ بکھیڑا ڈال رکھا ہے کہ اصل عنوان کو پس منظر میں دھکیل دیاہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک جنگ ہے جس کا اختتام دوسرے کی اعلانیہ معافی یا موت پر ہو گا۔ کورونا جیسی آفت کی دنیا پر آمد کا سبب کچھ بھی رہا ہو، لیکن کسی ایک جنس یا مخصوص طبقے کو اس کی وجہ قرار دینا واقعتاً ناقابل قبول ہے۔ لیکن کسی بیماری یا خرابی کی ذمہ داری خواتین کے لباس یا کردار پر ڈالناعجیب و غریب ہ…
Social Plugin