اسالیب (کراچی) کے شمارہ دوم میں جناب مبین مرزا کا مضمون” عہدِ جدید اور فحاشی کا مسئلہ“ شایع ہوا ہے۔ یہ مضمون کئی اعتبار سے اہم ہے ۔ ایک یہ کہ اس میں فحاشی کے مسئلے کو ادب، فلم اور سائبر دنیا کے تناظر میں دیکھا گیا ہے؛ دو یہ کہ فحاشی کے سوال کو تہذیبی اقدار سے منسلک کر کے اس کی تفہیم اور اس پر بحث و جرح کے لیے ایک وسیع سیاق مہیا کیا گیا ہے۔ اس مضمون کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں فحاشی کے ثقافتی پس منظر کے سلسلے میں ایک واضح مﺅقف اختیار کیا گیا ہے جو قاری کو فحاشی کے تصورپر بعض نئے زاویوں سے غورو فکر کی تحریک دیتا ہے ۔ اس امر کا ثبوت یہ ہے…
Social Plugin