روزہ اُردو زبان کا لفظ ہے جسے عربی میں صوم، سنسکرت میں ورت اور انگریزی میں فاسٹنگ کہا جاتا ہے۔ مذہبی لحاظ سے روزے کا بنیادی مقصد روحانی اور جسمانی طاقت کے حصول کے ساتھ ساتھ خدا کا قرب حاصل کرنا، گناہوں کی بخشش، ثواب کا حصول کے علاوہ کچھ مذاہب میں سوگ کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ سائنسی حساب سے یہ جسمانی اور ذہنی صحت کے حوالے سے بے شمار افادیت کا حامل ہے۔ دنیا میں روزے کی ابتدا اتنی ہی پرانی ہے جتنی انسانی تاریخ پرانی ہے۔ تاریخی اور مذہبی حوالوں کے مطابق حضرت آدمؑ کی کرہ ارض پر موجودگی کے ساتھ ہی روزے کا حکم ملتا ہے۔ حضرت آدمؑ ہر ماہ …
Social Plugin