نیئر نیاز خان مجھے خبر ملی ہے کہ میں جس ملک میں پیدا ہوا تھا وہاں میری زندگی پر کوئی فلم بنائی گئی ہے۔ اور بٹوارے کے بعد میں نے جس ملک میں سکونت اختیار کی تھی یا اختیار کرنے پر مجبور ہو گیا تھا۔ اس ملک میں اس فلم کی ریلیز پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ سب سے پہلے تو حیرت اس بات پر ہوئی کہ اتنے برس بیت جانے کے باوجود برصغیر کے لوگوں نے ابھی تک مجھے کسی نہ کسی شکل میں یاد رکھا ہوا ہے۔ زندگی میں میری کہانیاں تو روح اور پیٹ کی آگ بجھا نہ سکیں۔ اب آپ کے کس کام کی؟ قاسمی صاحب سے ملاقات ہوئی ان سے ذکر کیا تو کہنے لگے۔ حیرت کس بات کی تم خود ہی لکھ کر جو …
Social Plugin