Getty Images یکم فروری سے آئی وی ایف کی مفت فراہمی کا آغاز کر دیا جائے گا، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ اس کا حقدار کون کون ہوگا ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت سرکاری کلینکس میں جوڑوں کو مفت ان وٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) علاج کی سہولت فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تولیدی صلاحیت (بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت) ’بہت اہمیت‘ کی حامل ہے۔ گذشتہ مہینے ان کی حکومت نے ہنگری کے فرٹیلٹی کلینکس کا انتظام سنبھال لیا تھا۔ وکٹر اوربان، دائیں بازو کے ایک قوم پرست ہیں۔ وہ ایک طویل عرصے سے ملک کی آبادی میں کمی کے مسائل سے نمٹ…
ایران کی ملکہ حسن فلپائن میں پناہ کے حصول کی کوشش کر رہی ہیں کیونکہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تہران میں ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔ بہارے زارع بہاری جنہوں نے 2018 کے انٹرکونٹیننٹل مقابلہ حسن میں ایران کی نمائندگی کی تھی، اس وقت فلپائن کے امیگریشن بیورو کی زیر حراست ہیں۔ انہیں گذشتہ ہفتے فلپائن کے شہر منیلا کے نینوئے اکینو ایئر پورٹ پر روکا گیا تھا۔ امیگریشن بیورو کا کہنا ہے کہ انہیں انٹرپول کے ایک نوٹس کی وجہ سے فلپائن میں داخلے سے روکا گیا۔ یہ نوٹس ایک ایرانی شہری کی جانب سے ان کے خلاف حملے اور بیٹری سے متعلق کیس دائر کرنے کے بعد جاری کی…
Social Plugin