جدید دور میں شاپنگ مال میں لگی ہوئی برقی سیڑھیاں میرے لیے ہمیشہ پریشانی کا باعث رہی ہیں۔ سچی بات تو یہ ہے کہ میں ان سیڑھیوں پر قدم رکھتے ہی ڈر جاتا ہوں اور مجھے یوں لگتا ہے کہ یہ سیڑھیاں مجھے پیچھے چھوڑ کر بہت آگے نکل جائیں گی۔ میں ہمیشہ لفٹ استعمال کرتا ہوں اور اگر لفٹ نہ ہو تو اپنے قدموں پر زور دے کر دوسری سیڑھیوں سے اپنے منزل مقصود پر پہنچ جاتا ہوں۔ پچھلے جمعہ کے دن مجھے کسی کام کے سلسلے میں ایک مال میں جانے کا اتفاق ہوا۔ جمعہ کی وجہ سے مال میں چند لوگ نظر آ رہے تھے۔ میں لفٹ میں سوار ہوا اور چوتھے فلور کا بٹن دبا دیا۔ لفٹ ابھی دوسرے…
Social Plugin