جب بھی دسمبر کا مہینہ آتا ہے وقت کی راکھ میں چھپی یادوں کی چنگاریاں پھر سے روشن ہو جاتی ہیں۔ ان میں سے ایک یاد ’جسے میں بھلا دینا چاہتا ہوں‘ 16 دسمبر کی ہے۔ جب مشرقی پاکستان ہم سے جدا ہو گیا تھا ان دنوں میں سکول میں پڑھتا تھا لیکن مجھے اپنے ارد گرد ہونے والے واقعات کا پورا شعور تھا۔ مجھے یاد ہے کس طرح ہر پاکستانی اس روز بلک بلک کر رویا تھا۔ کیسے ایک ہی دن میں مشرقی اور مغربی پاکستان میں رہنے والے ہم وطن ایک دوسرے کے لیے اجنبی بن گئے تھے۔ کس طرح بنگال کے دریا اور ان میں کشتیاں چلانے والے ہم سے روٹھ گئے تھے۔ مجھے یاد ہے جب میں پرائمری س…
ڈاکٹر شاہد صدیقی 9/ 11 کے واقعے پربننے والے کمیشن کی رپور۔ ٹ جب سامنے آئی تو اس کے آخری حصے میں کمیشن نے کچھ سفارشات بھی کی تھیں۔ ان میں سے ایک پاکستان کی تعلیم بہتر بنانے کے لیے مالی امدادکی سفارش تھی۔ رپورٹ میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا تھاکہ مدرسے طلبا کے ذہنوں میں ایک خاص طرح کی محدود سوچ کے ذریعے ممکنہ دہشت گرد پیدا کر رہے ہیں۔ اس سے پیشتر کہ ہم تعلیم اور انتہا پسندی اور دہشت گردی میں ممکنہ ربط کا ذکر کریں یہ ضروری ہے کہ ہم انتہاپسندی کی اصطلاح کا جائزہ لیں۔ لغت کے مطابق ؛انتہا پسندی دراصل اس میلان یا رجحان کا نام ہے، جو لوگوں کو انتہا و…
Social Plugin