مقبولِ عام ویڈیو کانفرنسنگ ایپلی کیشن ’زوم‘ نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے اپنی ایپ کا ایک نیا اور بہتر ورژن جاری کرے گی۔ یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ڈیٹا اور صارفین کی راز داری یعنی پرائیویسی کے لیے کمپنی کے اقدامات کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ زوم کے ورژن 5.0 میں زیادہ بہتر انکرپشن فیچر ہوں گے تاکہ ’زوم بومبنگ‘ یعنی غیر متعلقہ افراد کے کسی ویڈیو کانفرنس میں داخل ہونے کو روکا جا سکے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے آج کل دنیا بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اور اس پلیٹ فارم کو لاکھوں افراد کام اور اپنے پیاروں سے رابطوں سے کے لیے …
Getty Images اس سب کا آغاز ایک کلک سے ہوا۔ دنیا میں جیسے ہی کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوا، ہیکروں نے ایک سوچے سمجھے اور منظم طریقے سے کمپیوٹر وائرس پھیلانے کی مجرمانہ کارروائیوں کو بھی تیز کر دیا۔ کورونا وائرس کی وبا کے ذرائع ابلاغ کی سرخیوں میں آنے کے بعد سے بی بی سی نے سائبر سیکیورٹی کے اداروں کی طرف سے ای میلوں کے ذریعے لوگوں کے اکاؤنٹ پھانسے کے واقعات کا جائزہ لینا شروع کیا۔ اس جائزہے سے معلوم ہوا کہ ایسی سینکڑوں مجرمانہ کارروائیاں ہوئی ہیں جن میں لاکھوں کے حساب سے ای میلز بھیجی گئی ہیں۔ خبروں کا جھانسہ دے کر ای میلز اکاؤنٹ ک…
Social Plugin