کنور اسد علی ہر قوم کی زبان اس کی تاریخ، روایات اور تہذیب کی آئینہ دار ہوتی ہے، اور جب مقامی یا مادری زبان کسی سماج میں دم توڑنے لگتی ہے تو سماجی اور معاشرتی اُمور افرا تفری کا شکار ہو کر انسانی اقدار کو تنزلی کی جانب لے جاتے ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے گزشتہ دنوں پنجاب حکومت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ آئندہ سال 2020 ء میں پنجاب کے پرائمری درجہ تک کی تعلیم اردو زبان میں دی جائے گی، اس فیصلہ کی وجہ یہ بتائی گئی کہ انگریزی زبان میں موجود نصاب کی وجہ سے اساتذہ اور بچوں کا تمام وقت ترجمہ کرنے میں صَرف ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے اساتذہ کے لئے سکھان…
Social Plugin