عروف سرچ انجن 'گوگل' نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن کی افادیت جانچنے کے لیے وہ اپنے صارفین کا 'لوکیشن ڈیٹا' فراہم کرے گا۔ گوگل کرونا وائرس سے متاثرہ 131 ممالک میں صارفین کی نقل و حرکت کا ڈیٹا ایک خصوصی ویب سائٹ پر مہیا کرے گا۔ جس میں جغرافیہ کے حساب سے لوگوں کی نقل و حرکت سے متعلق ٹرینڈز دکھائے جائیں گے۔ فرانسیسی خبر رسال ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق گوگل کمپنی کا شائع کردہ ایک بلاگ میں کہنا ہے گوگل عوامی مقامات جیسے پارکس، دکانوں، گھروں اور کام کرنے والے مقامات پر لوگوں …
اس پوسٹ کو شیئر کریں فیس بک اس پوسٹ کو شیئر کریں وٹس ایپ اس پوسٹ کو شیئر کریں Messenger اس پوسٹ کو شیئر کریں ٹوئٹر شیئر تصویر کے کاپی رائٹ JUSTIN MERRIMAN Image caption لوئس وان آہن کی پیدائش گوئٹے مالا میں پوئی اور وہ وہیں پلے بڑھے اگر کسی کو شک ہو کہ دوسرے ممالک سے آنے والے لوگوں سے اُس ملک کو فائدہ نہیں ہوتا، تو اسے لوئس وان آہن کی کہانی ضرور سنائیے گا۔ جی ہاں وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا سے تعلق رکھنے والے اس 41 سالہ شخص کی کہانی جو سنہ 1996 میں امریکہ چلا گیا تھا جہاں اس نے ریاست نارتھ کیرولائنا کی یونیورسٹی آف ڈیوک سے ریاضی میں ڈگر…
اقصی کوثرنے پاکستان کی پہلی خاتون گوگل ڈویلپر ایکسپرٹ بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ پاکستان کی اقصی کوثرملک کی پہلی خاتون گوگل ڈویلپر ایکسپرٹ بن گئی ہیں۔ اقصی کوثر نے پاکستانی یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلرزکی ڈگری حاصل کی ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مہارت رکھنے والی اقصی نے یہ اعزاز گوگل کے لیے مشین لرننگ نامی ایک پروگرام تیار کرنے پر حاصل کیا ہے۔ پروگرام سے سائنسی طور پرکمپیوٹر بغیر ہدایات لیے مخصوص کام انجام دے سکتا ہے۔ اقصیٰ کوثرنے کہا کہ جس کمپنی میں وہ کام کررہی ہیں، وہاں سے انہیں گوگل ڈویلیپرکی ماہربننے میں بہ…
اسلام آباد: سائنس و ٹیکنالوجی اور طب میں ہونے والی ترقی نے جہاں انسانوں کو بیش بہا سہولیات بہم پہنچائی ہیں، انسانی زندگیوں کو آسان بنایا ہے اور بیماریوں سے نجات دلانے میں معاون و مددگار ثابت ہوئی ہے وہیں متعدد امور میں انسانوں کو مشکلات سے دوچار کرنے کا بھی سبب بنی ہے۔ ایسی ہی ایک مشکل و تکلیف کا ذکر سائنسدانوں نے یہ کہہ کر کیا ہے کہ گوگل میپس اور اس سے ملتی جلتی دیگر ایپل کیشنز استعمال کرنے والوں میں ’الزائمرز‘ جیسی خطرناک بیماریوں کے پیدا ہونے کے خطرات دیگر کے مقابلے میں بڑھ جاتے ہیں۔ ’میل آن لائن‘ نے سائنسدانوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈی…
انٹرنیٹ کی دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوکل جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کی خاطر آئے روز اپنی مصنوعات میں جدت لانے کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔ دنیا کے کسی بھی شہر، گلی، مارکیٹ یا گھر کا راستہ معلوم کرنا ہو تو گوگل میپ کی ایپلیکشن انتہائی مہارت سے صارف کو مطلوبہ جگہ پہنچانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ گوگل میپ اپنی اس ایپلیکیشن میں مزید بہتری لا رہا ہے اور اس کے نئے فیچر پر بھی کام شروع ہو چکا ہے۔ اس نئے فیچر کو ’’ آف روٹ ‘‘ کا نام دیا گیا ہے، اگر صارف گوگل میپ پر اپنی منتخب کی گئی منزل سے ہٹتا ہے تو ایپ اسے الرٹ جاری کرے گی۔ گوگل میپ کے اس فیچر کا…
زوئی کلائن مین ٹیکنالوجی رپورٹر، بی بی سی نیوز تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAGES سمارٹ فونز پر گزارے جانے والے وقت کے بارے میں کئی صارفین میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ گوگل کے حکام نے بتایا ہے کہ تقریباً 70 فیصد اینڈڈرائیڈ صارفین اپنے ٹیکنالوجی کے استعمال میں بہتر توازن ڈھونڈ رہے ہیں۔ لیکن یہ بات ٹیکنالوجی سیکٹر کو عجیب کشمکش میں ڈال رہی ہے۔ ٹیکنالوجی صارفین کو ان کے موبائل فون سے دور کیسے لے کر جا سکتی ہے جب کہ بہت سی کمپنیوں کے بزنس ماڈل کا انحصار اس کے برعکس کام کرنے پر ہے؟ رواں سال ایپل نے ’سکرین ٹائم‘ اور گوگل نے ’ڈیجیٹل ویل بیئنگ ‘…
Social Plugin