یہ بحث جتنی پرانی ہے اتنی ہی دلچسپ ہے، دنیا میں جب بھی کوئی بڑی ایجاد ہوتی ہے، خوفناک جنگ چھڑتی ہے، وبا پھوٹتی ہے، انوکھی تحریک چلتی ہے، نا گہانی آفت آتی ہے یازمانہ کروٹ بدلتا ہے تو اِس بحث کو گویانیا ایندھن مل جاتا ہے۔ صدیاں گزر گئیں مگر یہ بحث آج بھی اسی زور شور سے جاری ہے، اہل مذہب کا ایمان ڈگمگایا ہے اور نہ سائنس نے ہار مانی ہے۔ سائنس کی تمام جادوئی ایجادات کے باوجود آج بھی دنیا کی سوا سات ارب آبادی میں سے چھ ارب مذہب کو مانتی ہے، آج بھی امریکی صدر بائبل پر حلف اٹھاتا ہے اورآج بھی ڈالر پرلکھا ہے ’ہم خدا پر ایمان رکھتے ہیں‘ ۔ کچھ سال …
آج سے اڑتالیس سال پہلے ہمارے ملک کے دو حصے ہوا کرتے تھے، مشرقی اور مغربی پاکستان، دونوں وفاق پاکستان میں شامل تھے۔ دونوں جگہ ایک ہی سکہ چلتا تھا، ایک ہی فوج تھی، ایک ہی قانون تھا، دونوں جگہ مسلمان رہتے تھے اور مسلمان قومیت کی بنیاد پر ہی اکٹھے تھے۔ پھر یوں ہوا کہ پورے ملک میں پہلی مرتبہ عام انتخابات کروائے گئے جس کے نتیجے میں مشرقی پاکستان کی جماعت عوامی لیگ کو اکثریت حاصل ہو گئی، یہ بات ہم مغربی پاکستانیوں کو کچھ پسند نہیں آئی۔ لہذا جب اِس جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت دینے کا وقت آیا تو ہمارے چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر عزت مآب جناب یحیٰ خ…
مجھے علم نہیں تھا کہ مہوش حیات کا اور میرا محبوب ایک ہے ، بھلا ہو ٹویٹر کا جس کے ذریعے مجھے یہ خبر ملی کہ مہوش حیات اپنے محبوب قائد پرویز مشرف کے لیے بہت پریشان ہیں ، مس حیات نے مشرف صاحب کی ایک ویڈیو دیکھی جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹے نہایت ضعیف آواز میں یہ پیغام دے رہے ہیں کہ اُن پر بنایا جانے والا بغاوت کا مقدمہ بالکل بے بنیاد ہے ، وہ تو سچے محبت وطن ہیں جنہوں نے ملک کے لیے جنگیں لڑی ہیں ، انہیں بھلا بغاوت کا مجرم کیسے قرار دیا جا سکتا ہے ، اور پھر انہوں نے یہ بھی شکایت کی انہیں انصاف نہیں مل رہا جو اُن کا قانونی حق ہے ۔ یہ دلگدزا ب…
یاسر پیرزادہ اسکول میں مطالعہ پاکستان میرا پسندیدہ مضمون تھا اور اِس کی وجہ یہ تھی کہ اِس میں نمبر بہت آسانی سے مل جایا کرتے تھے۔ دو قومی نظریہ، قائد اعظم کے چود ہ نکات، کانگریسی وزارتیں، تحریک خلافت، خطبہ الہ آباد، کیبنٹ مشن پلان اور نوزائیدہ مملکت پاکستان کو درپیش مسائل جیسے موضاعات اگر کوئی رٹ لیتا تو سو میں سے ستّر نمبر پکے ہو جاتے۔ جس قسم کا مطالعہ پاکستان ہمیں پڑھایا گیا اُس نے ہمارے ذہنوں میں کچھ ایسے سچے جھوٹے تصورات بٹھا دیے جن سے ہم برسوں تک پیچھا نہیں چھڑا سکے۔ مثلاً مطالعہ پاکستان کی کتابوں میں گاندھی جی کے بارے میں شاید ایک باب بھ…
Social Plugin