سپین کے وزیراعظم پیدر سانچیز نے اتوار کے روز وعدہ کیا کہ وہ ملک میں جسم فروشی کو غیر قانونی بنا دیں گے۔ ویلنسیا میں اپنی سوشلسٹ پارٹی کی تین روزہ کنوینشن میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا اس کی وجہ سے عورتیں ’غلام‘ بن کر رہتی ہیں۔ جسم فروشی کو سپین میں 1995 میں جرائم کی فہرست سے نکال دیا گیا تھا اور 2016 میں اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق یہ صنعت 3.7 ارب یورو کی ہو چکی تھی۔ 2009 میں ایک سروے میں پتا چلا کہ ہر تین میں سے ایک ہسپانوی مرد نے سیکس کے لیے کبھی نہ کبھی پیسے دیے ہیں۔ تاہم ایک اور رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ شرح 39 فیصد تک ہو سکتی ہے اور …
جوناتھن ایمس - بی بی سی سائنس نامہ نگار European Space Agency محققین کو امید ہے کہ سولر اوربیٹر سے حاصل ہونے والی معلومات سے شمسی طوفانوں کی پیشگوئی کرنے والے ماڈلز میں بہتری لائی جا سکے گی سورج ویسے تو ہم سے قریب ترین ستارہ ہے لیکن اب بھی اس کے بارے میں بہت کچھ ہے جو سائنسدان جاننا چاہتے ہیں، اور اسی مقصد کے لیے یورپ نے ایک نیا خلائی جہاز سورج کی جانب روانہ کر دیا ہے۔ سورج کے مدار میں بھیجا گیا یورپ کا یہ سولر اوربیٹر سورج کا قریبی جائزہ لے گا۔ ڈیڑھ ارب یورو (1.3 ارب پاؤنڈ) کی لاگت سے تیار ہونے والے اس خلائی جہاز میں ایسے کیمرے ا…
Getty Images یکم فروری سے آئی وی ایف کی مفت فراہمی کا آغاز کر دیا جائے گا، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ اس کا حقدار کون کون ہوگا ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت سرکاری کلینکس میں جوڑوں کو مفت ان وٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) علاج کی سہولت فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تولیدی صلاحیت (بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت) ’بہت اہمیت‘ کی حامل ہے۔ گذشتہ مہینے ان کی حکومت نے ہنگری کے فرٹیلٹی کلینکس کا انتظام سنبھال لیا تھا۔ وکٹر اوربان، دائیں بازو کے ایک قوم پرست ہیں۔ وہ ایک طویل عرصے سے ملک کی آبادی میں کمی کے مسائل سے نمٹ…
سنہ 2009 میں جب مکڈونلڈز نے آئس لینڈ میں اپنے تمام ریستوران بند کیے تو ایک شخص نے آخری ہیمبرگر اور فرائز خریدنے کا فیصلہ کیا۔ جورٹور سمارسن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ’میں نے سنا تھا کہ مکڈونلڈز کا کھانا کبھی گلتا سڑتا نہیں اور میں جاننا چاہتا تھا کہ ان افواہوں میں کتنی صداقت ہے۔‘ رواں ہفتے اس کھانے کو خریدے ہوئے 10 سال ہو گئے ہیں اور ایسا لگتا ہے جیسے اسے کل ہی خریدا گیا ہو۔ متجسس افراد جنوبی آئس لینڈ کے ایک ہاسٹل، سنوٹرا ہاؤس میں شیشے کی الماری میں محفوظ برگر اور فرائیز کو براہ راست دیکھ سکتے ہیں ۔ یہ بھی پڑھیے د…
Social Plugin