واشنگٹن : پاکستان کا سب سے بڑا صوبہٴ بلوچستان جو گوادر کی بندرگاہ اور سی پیک منصوبے کی وجہ سے بہت سے ترقیاتی منصوبوں کا مرکز بنا ہوا ہے، وہاں کے بیشتر علاقوں میں آج بھی غربت کا راج ہے۔ یہاں کے معاشی مسائل پر بلوچ فلم ساز، جان البلوشی نے گوادر کے علاقے پسنی کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے ایک فلم بنائی ہے۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بلوچی زبان میں ہے۔ ’وائس آف امریکہ‘ سے بات کرتے ہوئے، البلوشی نے کہا کہ فلم ’زراب‘ میں انہوں نے جاری حقیقت نمایاں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “آج کل خبروں میں یہ کہا جاتا ہے کہ گوادر دبئی بن رہا ہے۔ مگر اصل میں…
سحر بلوچ بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی بلوچی زبان کی فلم پہلی بار سینیما کیزینت بنی ہے حال ہی میں ایک بلوچی فلم زراب کی سکریننگ بلوچستان کے شہر پسنی میں کی گئی۔ یہ بلوچی زبان میں بنی ہوئی پہلی فلم ہے جو پردے تک پہنچی ہے۔ پسنی کے سوشل ویلفئیر کلب میں شام پانچ بجتے ہی گہما گہمی شروع ہوگئی جب ایک ایک کر کے کئی لوگ فلم دیکھنے کے لیے اکٹھے ہوگئے۔ اس فلم کی رونمائی کے ساتھ ساتھ سوشل ویلفئیر ہال کو بھی کئی برسوں بعد لوگوں کے لیے کھولا گیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار اور پروڈیوسر جان البلوشی، بحرین میں مقیم پاکستانی ہیں اور اب تک فلم کی…
Jaan Click Media Bahrain and Baam Films Production Jaanalbalushi interview in bahrain tv about zaraab ZARAAB official trailer Reade More About Behind Reason Of Balochi Short Story Zaraab
Social Plugin