دنیا
بھر میں بدھ کی رات آسمان پر 'سپر بلیو بلڈ مون' یعنی بڑا نیلگوں اور خونی چاند
دیکھا گیا۔
دنیا
بھر میں بدھ کی رات آسمان پر ایک انوکھا منظر دیکھا گیا جب تین قمری واقعات ایک
ساتھ رونما ہوئے۔
اس
واقعے کو 'سپر بلیو بلڈ مون' یعنی بڑا نیلگوں اور خونی چاند کا نام دیا گیا ہے۔
مغربی
نصف کرۂ زمین پر رہنے والوں نے اس کا نظارہ زیادہ بہتر طور پر کیا۔ آخری مرتبہ اس
نوعیت کا منظر دنیا میں بسنے والوں نے 1866 میں دیکھا تھا۔
چاند
گرہن 10 بج کر 51 منٹ جی ایم ٹی پر شروع ہوا اور اس کا اختتام 16 بج کر آٹھ منٹ جی
ایم ٹی پر ہوا۔
ڈیڑھ
صدی سے زائد کے عرصے میں پہلی مرتبہ ایسا نظارہ مغربی نصف کرۂ زمین اور نیویارک
میں یکساں طور پر دیکھا گیا۔ امریکہ کے علاوہ اس طرح کے چاند کو ایشیا، آسٹریلیا
اور مشرقی یورپ میں بھی دیکھا گیا۔
سپر بلیو بلڈ مون' یا
عظیم نیلگوں خُونی چاند دراصل نیلے چاند کا ہی نتیجہ ہوتا ہے۔
بدھ
کی شب چاند معمول سے سات فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیا۔
ناسا
کا کہنا ہے کہ گرہن کی وجہ سے ماہرین اس بات کا مشاہدہ بھی کر سکیں گے کہ جب چاند
کی سطح تیزی سے ٹھنڈی ہوتی ہے تو اس کے کیا اثرات ہوتے ہیں۔
بشکریہ بی
بی سی اردو