ایک 71 سالہ برطانوی بوڑھا بیرون ملک سے مخصوس سیکس ڈول خریدنے پر قانون کی گرفت میں آ گیا۔
دی مرر کے مطابق اس شخص کا نام کیتھ رودھم ہے جو برطانوی شہر بلیتھ (Blyth) کا رہائشی ہے۔ وہ فرانس سے ایک جنسی گڑیا خرید کر برطانیہ لارہا تھا کہ بارڈر پر کسٹمز حکام نے اسے پکڑ لیا کیونکہ یہ جنسی گڑیا ایک بچے کی شکل میں بنی ہوئی تھی۔
پولیس نے جب کیتھ رودھم کو گرفتار کرکے اس کے لیپ ٹاپ کی تلاشی لی تو یہ ہوشربا انکشاف ہوا کہ وہ انٹرنیٹ پر بھی ’چھوٹی چھاتیوں والی کم عمر لڑکیاں‘ جیسی سرچز کرتا رہا تھا اور کم عمر لڑکیوں کی فحش ویڈیوز بھی ڈاﺅن لوڈ کرتا رہا تھا۔ بچوں میں جنسی رغبت رکھنے کے الزام میںمذکورہ شخص کو پولیس نے نیوکاسل کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا ہے۔