برطانوی اخبار دی گارڈین کے ایک نئے سلسلے میں قارئین اپنی جنسی زندگی کی کہانیاں، واقعات اور عادات تحریر کر کے ارسال کرتے ہیں اور اخبار ہر ہفتے ایک شخص کی تحریر شائع کرتا ہے۔
رواں ہفتے ایک خاتون کی تحریر شائع ہوئی ہے جس میں اس خاتون نے اپنی جنسی عادات کے ساتھ ساتھ شادی شدہ مردوں کو بہکانے کے لیے بہترین وقت بھی بتا دیا۔
اس خاتون نے لکھا کہ ’ایک عرصہ ہوا ہے میں نے اور میرے شوہر نے باہم جنسی تعلق ختم کر دیا۔ شادی کے بعد 10سال تک ہماری ازدواجی زندگی بھرپور رہی مگر پھر ہم نے جنسی تعلق ترک کر دیا اور اس کے بعد ہم شاذ ہی ایک کمرے میں اکٹھے ہوتے ہیں۔ تب سے میں باہر مردوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتی آ رہی ہوں۔“
اس نامعلوم خاتون نے بتایا کہ ”میری ترجیح شادی شدہ مرد ہوتے ہیں کیونکہ انہیں بہکانا بہت آسان ہوتا ہے۔ شادی شدہ مردوں کو بہکانے کا بہترین وقت شام 6 بجے کا ہوتا ہے جب وہ کام سے تھکے ہارے گھر واپس جا رہے ہوتے ہیں۔ چنانچہ میں اپنے گھر کے قریب واقع ریلوے سٹیشن پر چلی جاتی ہوں اور دوسرے شہر میں کام کرنے والے شادی شدہ مرد جب ٹرین کے ذریعے شام کو واپس آتے ہیں تو انہیں بہکانے کی کوشش کرتی ہوں۔ میں مردوں کے غسل خانے کے پاس کھڑی ہو جاتی ہوں اور آنے والے مردوں سے پوچھتی ہوں کہ آیا وہ اچھا وقت گزارنا چاہتے ہیں؟ کچھ ہی دیر میں کوئی نہ کوئی شادی شدہ مرد میرے ساتھ چلنے پر راضی ہو جاتا ہے۔“