بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر ایک گھنٹے سے زیادہ سیکس کے بغیرنہیں رہ پاتیں: آیوشمان کھورانہ کا انکشاف


بھارتی اداکارہ بھومی پیڈنیکر ان دنوں بالی ووڈ کی بے حد مشہورفلم ‘شوہر- بیوی اور وہ’ کی ریمیک پرکام کررہی ہیں۔ لیکن وہ کسی نا کسی وجہ سے مسلسل سرخیوں میں رہتی ہیں۔ آج کل اداکارہ نیہا دھوپیا کودیا گیا ایک انٹرویو خبروں میں ہے۔

بھومی پیڈنیکر اور اداکار آیوشمان کھورانہ ‘دم لگا کے ہیئا’ اور ‘شبھ منگل ساودھان’ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں اور ایک دوسرے کے بارے میں کچھ زیادہ ہی جانتے ہیں۔ چنانچہ ٹی وی شو بی ایف ایف ووگ میں ایک دوسرے کے بارے میں انکشاف پر انکشاف کئے جارہے تھے۔ ان دنوں آیوشمان کھورانہ ایک حساس مسئلے پر بننے والی فلم آرٹیکل 15 کے لئے خبروں میں ہیں لیکن اس انٹرویو میں وہ بالکل مذاق کے موڈ میں تھے۔

اس دوران نیہا دھوپیا کے ایک سوال پر آیوشمان نے بھومی پیڈنیکر کے بارے میں ایسا انکشاف کردیا کہ سب حیران رہ گئے تھے۔ دراصل بات چیت کے دوران نیہا دھوپیا نے آیوشمان کھورانہ سے پوچھا کہ وہ بغیر سیکس کے کتنے دن رہ سکتے ہیں۔ اس پر آیوشمان نے کہا کہ جتنے دن وہ آوٹ ڈور ہوتے ہیں وہ سیکس کے بغیر رہ سکتے ہیں۔ جیسے ہی نیہا نے یہی سوال بھومی پیڈنیکر سےکیا، آیوشمان جلدی سے بول پڑے ‘ایک گھنٹہ’۔ اور آیوشمان بھومی کو ڈیٹ کرنے کی خواہش رکھنے والے لڑکوں کو ٹپس دینےلگے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شخص کو بیڈ میں کافی صبرکی ضرورت ہے۔ اس پر بھومی نے کہا ‘ہاں مجھے سلو رومانس پسند ہے’۔ تاہم یہ سب گفتگو مذاق کے پیرائے میں کی گئی۔

گزشتہ بار آیوشمان اور بھومی ‘شبھ منگل ساودھان’ میں ساتھ نظر آئے تھے۔ اس فلم میں دونوں کی کیمسٹری کافی پسند کی گئی تھی۔