لندن میں گزشتہ دنوں کچن گارڈننگ کے متعلق ایک پروگرام ہو رہا تھا جس کے پینل میں شریک کرسٹین نامی خاتون ماہر نے اپنی نوجوانی کے دنوں میں سبزیاں اگانے کے لیے ایسا طریقہ کار استعمال کرنے کا انکشاف کیا کہ سب حیران رہ گئے۔
کرسٹین نے ٹیلی ویژن پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ”جب میں نوعمر تھی اور یونیورسٹی میں پڑھتی تھی تب میں اپنے گھر کے لان میں اگے ٹماٹروں کے پودوں کی پولی نیشن کے لیے ’وائبریٹر‘ (جنسی کھلونا) استعمال کرتی تھی۔“
کرسٹین نے بتایا کہ ”میں ٹماٹروں کے پودوں پر وائبریٹر پھیرتی تھی جس سے ان میں ارتعاش پیدا ہوتا اوراس سے پولنز کو سٹگما تک پہنچنے میں مدد ملتی اور نتیجتاً ٹماٹر کی پیداوار بہت اچھی ہوتی۔ میں نے نوعمری میں وائبریٹر کو استعمال کرتے ہوئے 32 ہزار سے زائد ٹماٹر پیدا کیے۔
دیکھنے والوں کے علاوہ پینل میں موجود دیگر لوگ بھی کرسٹین کی یہ بات سن کر دنگ رہ گئے۔ کیتھی کلوگسٹن نامی خاتون ماہر نے حیران ہوتے ہوئے کہا کہ ”مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ وائبریٹر اس مقصد کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔“