بیوی کی بے وفائی کا شکار ہونے کے بعد جنسی گڑیا کے ساتھ شادی کرنے والے ایک امریکی شخص کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جنسی گڑیا بیوی کو کسی بھی زندہ عورت سے زیادہ محبت کرتا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق امریکی شہر شکاگو کے جان نامی رہائشی نے گزشتہ روز سٹارز ٹی وی کے شو ’سیلیکون سول‘ میں شرکت کی۔
جان نے جنسی گڑیا کے ساتھ اس قدر محبت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ”پہلے میں نے ایک عورت کے ساتھ شادی کی تھی لیکن اس نے میرے ساتھ بے وفائی کی۔ میری بیوی ہوتے ہوئے اس نے کسی اور مرد کے ساتھ بھی تعلقات قائم کر لیے تھے جس کی وجہ سے ہماری طلاق ہو گئی۔ اس کی بے وفائی پر مجھے بہت صدمہ پہنچا تھا۔ جس کے بعد میں نے جنسی گڑیا کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب مجھے یقین ہے کہ میری یہ بیوی میرے ساتھ کبھی بے وفائی نہیں کرے گی۔“
جان نے اپنی جنسی گڑیا کو جیکی کا نام دے رکھا ہے۔