ان کا کہنا ہے کہ ’امارات اور خلیجی ممالک اتصالات کے شعبے کو منظم کرنا چاہتے ہیں، اسے لوگوں کی آزادی پر نہیں چھوڑ سکتے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’رکاوٹیں دور ہونے کے بعد بہت جلد امارات میں واٹس ایپ کالز بحال ہوجائیں گی۔ ملک میں اتصالات کی ذمہ دار اتھارٹی اس کے لیے تیاریاں کر رہی ہے‘۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کالز، فیس ٹائم اور سکائپ غیر قانونی ہے تاہم لوگ وی پی این کے ذریعہ کالز ایپلی کیشن استعمال کرتے ہیں۔
فیس بک کے بعد اب مائکروسافٹ کمپنی بھی سکائپ اور فیس ٹائم سے پابندی ہٹانے کے لیے اماراتی حکومت سے بات چیت کر رہی ہے۔