انڈیا کی مقبول ترین گلوکارہ لتا منگیشکر کو سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔
پیر کو انھیں سینے میں انفیکشن کی شکایت ہونے کے بعد ہسپتال لایا گیا تھا۔
اس سے قبل لتا منگیشکر کی ٹیم کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا کہ وہ گھر واپس آ گئی ہیں، لیکن ہسپتال کے ایک سینیئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کی حالت نازک ہے اور وہ ابھی بھی ہسپتال میں ہیں۔
خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’انھیں پیر کو علی الصبح دو بجے کے قریب ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ ان کی حالت نازک ہے اور اس وقت وہ آئی سی یو میں ہیں۔‘
انڈیا کے سب سے بڑے اعزازوں دادا صاحب پھالکے اور بھارت رتن سے نوازی جانے والی لتا منگیشکر انڈیا ہی نہیں بلکہ ملک سے باہر بھی معروف ہیں۔
کالم اور بلاگز واٹس ایپ پر حاصل کرنے کے لیےبلاگ کا گروپ جوائن کریں۔