سپین کا معروف ٹی وی میزبان الفونسو مرلوس لاک ڈاﺅن کی وجہ سے گھر سے ہی یوٹیوب پر لائیو شو کر رہا تھا کہ اس دوران پس منظر میں برہنہ لڑکی نظر آنے پر پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔
میل آن لائن کے مطابق 41 سالہ الفونسو کے اس لائیو شو میں اس کے پیچھے ایک لڑکی برہنہ حالت میں گھومتی نظر آ گئی جو اس کی گرل فرینڈ نہیں بلکہ اس کی ساتھی صحافی لڑکی تھی۔ اس 27 سالہ لڑکی کا نام الیگزیا ریواس ہے جو الفونسو کے ساتھ ہی کام کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لوگوں کے خیال میں الفونسو سپین کے شو بگ بردر کی سٹار مارٹا لوپیز کے ساتھ تعلق میں تھے اور جب لائیو شو میں نیم برہنہ لڑکی نظر آئی تو اسے کچھ لوگوں نے مارٹا سمجھا لیکن اکثریت نے اسے پہچان لیا کہ وہ مارٹا نہیں بلکہ الیگزیا ہے۔ اس پر عوام نے الفونسو کو مارٹا کے ساتھ بے وفائی کا مرتکب قرار دے کر اس پر کڑی تنقید شروع کر دی۔ تاہم الفونسو نے کہا ہے کہ ”ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی واقعی مارٹا نہیں تھی اور میں اس سے بے وفائی کا مرتکب بھی نہیں ہوا کیونکہ میرا اور مارٹا کا کئی ماہ پہلے بریک اپ ہو چکا ہے۔ اگرچہ میں نے کوئی غلطی نہیں کی لیکن پھر بھی اگر کسی کو اس سے تکلیف پہنچی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔“
الفونسو نے اپنے بیان میں ویڈیومیں نظر آنے والی خاتون کی شناخت نہیں بتائی مگر لوگ پہلے ہی اسے پہچان چکے تھے۔