ٹھرک نہ جھاڑیں، آپ شیطان ہو، آپ نے اسلام کا نام بدنام کیا ہوا ہے: حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کی ویڈیو کال


تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی کی سوشل میڈیا سیلبرٹی حریم شاہ کے ساتھ ویڈیو کال سامنے آگئی۔ ویڈیو کال میں مفتی قوی نے حریم شاہ سے کہا کہ آپ سے ملنا چاہتا تھا مگر تقدیر غالب آ گئی۔ مفتی قوی نے حریم شاہ سے فرمائش کرتے ہوئے کہا کہ ’میری شہزادی غصہ نہیں کرتے ،شہزادی اپنا چہرہ تو دکھاؤ‘۔جس پر جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ ’میں منافقین کو چہرہ نہیں دکھاتی ‘۔

اس ویڈیو کال میں حریم شاہ کو مفتی عبدالقوی کے ساتھ جھگڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ حریم شاہ نے کہا “میں نے آپ کی تقاریر اور فضول بکواس سننے کیلئے کال نہیں کی، میں نے آپ سے یہ عرض کرنا ہے کہ آپ اسلام کے پیروکار بن رہے ہو، آپ مفتی دین بن رہے ہو۔”

اس پر مفتی عبدالقوی نے کہا ” میری ہر طرح کی بکواسات آپ کے سر پر قربان، آپ اپنا چہرہ تو دکھائیں ناں ۔”

اس پر حریم شاہ اکھڑ گئیں اور کہا “ٹھرک نہ جھاڑیں، آپ کو زیب نہیں دیتا کہ اپنی بیٹیوں کی عمر کی لڑکیوں پر ٹھرک جھاڑیں۔ آپ نے اسلام کا نام بدنام کیا ہوا ہے۔ آپ شیطان ہو، آپ ابلیس ہو، آپ ابلیس کے بھی باپ ہو، آپ نے پورے ملک میں اسلام کو بدنام کر کے رکھا ہوا ہے، آپ کو شرم نہیں آتی۔”

چند روز قبل ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں مفتی قوی نے آئندہ کسی بھی خاتون کے ساتھ تصویر نہ لینے کا وعدہ کیا تھا۔