اب جو کچھ ہونے والا تھا وہ رومینس ہرگز نہیں کہا جاسکتا۔ ہاں اسے زبردستی کہا جاسکتا ہے اور اس لفظ ”زبردستی“ نے اسے اندر تک جھنجھوڑ دیا اسی سے بچنے کے لیے تو وہ سب کرنے کے لیے تیار تھی مگر اس سب میں یہ بھی ہوگا اس نے سوچا بھی نہیں تھا۔ وہ گھبرا کر مڑی ”فائزہ والے میرا انتظار کر رہے ہوں گے۔ “ اسلم نے کلائی سختی سے پکڑ لی ”اتنی جلدی کیا ہے جس کام سے آئی ہو وہ تو پورا کرلیں۔ “ ”اسلم مجھے تم سے کوئی کام نہیں تھا تمہیں ہی کوئی بات کرنی تھی جو کرنے کی بجائے تم بدتمیزی کر رہے ہو۔ “ بسمہ کا لہجہ سخت ہوگیا۔ بسمہ کو دکھ، ڈر اور گھبراہٹ سب ایک ساتھ…
ابصار فاطمہ مجھے اپنا کمرہ بہت پسند ہے آپ جیسے علم دوست شاید اس کی صرف حسرت ہی کر سکتے ہیں۔ ایک ایسا کمرہ جس کی دیواریں چاروں اطراف سے کتابوں سے مزین ہیں۔ جہاں باہر کی دنیا کی کوئی آلودگی نہیں۔ صرف کتابیں، ہنستی مسکراتی، زندگی کے ہنر سکھاتی، میرا شاندار ماضی اور حال بتاتی، مجھے زندگی کے اصول پہ عمل کرواتی کتابیں۔ ایسے مت دیکھیں مجھے، یہ جوش خطابت نہیں ہے میری کتابیں واقعی انسانوں کی طرح مجھ سے باتیں کرتی ہیں۔ میرے ہر کام میں میری مدد کرتی ہیں۔ انہوں نے ہی مجھے بتایا کہ میں کیسی عظیم شخصیت ہوں کیوں کہ میرا ماضی بہت شاندار تھا۔ انہوں نے…
ابصار فاطمہ اس موضوع پہ بہت عرصے سے لکھنے کا سوچ رہی تھی۔ ”سائنس کی دنیا“ پہ ایک پوسٹ پہ چند کمنٹس آئے تو سوچا اس پہ بات کر ہی لی جائے۔ مزے کی بات بتاؤں کہ انٹر کرنے تک نفسیات کی طرف کوئی رجحان نہیں تھا۔ ایک غیر معیاری انسٹیٹیوٹ میں پہلے ڈی آئی ٹی میں داخلہ لیا اور پھر انتظامیہ نے کچھ جادو دکھانے کی کوشش کی اور اسی کو بی ایس بے اے میں بدل دیا۔ ایک سال اس جادو کو سمجھنے میں گزر گئے اور پھر وہ انسٹیٹیوٹ ہی بند ہوگیا۔ وہاں ایک صاحب مینجمنٹ پڑھانے آتے تھے۔ بہرحال پھر نفسیات کی ڈگری میں داخلہ لیا اور بہت مزا آیا پڑھ کے۔ کچھ عرصے بعد میری بیسٹ فرین…
Social Plugin