کہتے ہیں کہ اگر عورت بالوں کا سٹائل بدل لے تو یقیناً اُس کی زندگی میں کچھ بڑا یا اہم ہو رہا ہوتا ہے۔ سنہ 2013 میں مشیل ناتالمی کے لیے وہ لمحہ افسوسناک ثابت ہوا جب اُن کے والد کینسر کی وجہ سے شدید بیمار ہو گئے۔ کیموتھراپی کی وجہ سے جب اُن کے والد کے تمام بال گِر گئے تو مشیل نے والد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر اپنے سر کے بال بھی منڈوا دیے۔ مشیل، جو اب 35 برس کی ہیں، نے عہد کیا تھا کہ آئندہ وہ اپنی زندگی زیادہ صحت مند اور فطری انداز میں گزاریں گی تاکہ مستقبل میں وہ اس بیماری (کینسر) سے محفوظ رہ سکیں۔ جب ان کے بال واپس آ گئے تو انھوں…
کویت کی گلیوں میں جب آپ گاڑی چلا رہے ہوتے ہیں تو آپ کو خواتین نظر نہیں آتیں۔ وہ بند دروازوں کے پیچھے رہتی ہیں۔ بنیادی حقوق سے محروم، کہیں جا نہیں سکتیں ہیں اور اس بات کا بھی خطرہ ہے کہ انھیں سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو بیچ دیا جائے گا۔ آپ ایک سمارٹ فون پکڑیں اور ان کی ہزاروں تصاویر دیکھیں، جن کو نسلی طور پر تقسیم کیا گیا ہے اور چند ہزار ڈالر کے عوض ان کو خریدا جا سکتا ہے۔ بی بی سی عربی کی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ کویت میں گوگل پلے اور ایپل سٹور کی طرف سے ہوسٹ کی گئی ایپس کی مدد سے گھریلو ملازمین کی بلیک مارکیٹ میں غیر قانون…
سائنس دانوں نے دریائے زمبسی کے جنوب میں واقع خطے کو کرہ ارض پر اس وقت موجود تمام زندہ انسانوں کا آبائی علاقہ قرار دیا ہے۔ اس علاقے میں اب نمکین پانیوں کا غلبہ ہے لیکن ماضی میں یہ ایک بڑی جھیل تھی جو شاید دو لاکھ سال قبل آج زندہ سب انسانوں کا آبائی علاقہ تھا۔ محققین کے مطابق ہمارے آباؤ اجداد یہاں 70 ہزار سال تک آباد رہے، اس وقت تک جب تک کہ یہاں کی آب و ہوا نہیں بدلی۔ انھوں نے یہاں سے ہجرت اس وقت شروع کی جب افریقہ سے باہر سرسبز اور زرخیز خطے معرض وجود میں آئے۔ تاہم سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی اس تحقیق پر ایک محقق نے یہ ک…
آپ کے شریکِ حیات کی موت تکلیف دہ ہوتی ہے لیکن دنیا میں کچھ رسومات بیواؤں کی مشکلات میں اضافہ کر دیتی ہیں، خاص طور پر جب اِن کا تعلق کھانے سے ہو۔ تاہم تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف رسومات ہی ایسے رویے کی بنیاد نہیں بنتیں بلکہ بیوگی میں غم اور شریک حیات کے بچھڑ جانے کی تکلیف سے بھی کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی آتی ہے۔ فرسودہ رسومات چند ثقافتوں میں بیواؤں کو کھانے کے وقت ان کو ساتھ بٹھایا نہیں جاتا، انھیں غذائیت سے بھرپور کھانا کھانے سے منع کیا جاتا ہے اور یہاں تک کہ ان کو ایسی رسومات میں حصہ لینے پر مجبور کیا جاتا ہے جو تذلیل کا باعث او…
Social Plugin