ڈرامہ سیریل‘ میرے پاس تم ہو ’کی حالیہ قسط میں ایک مکالمے نے ہنگامہ برپا کر دیا۔ جہاں بہت سے لوگوں نے کہانی اور اداکاروں کی تعریف کی، وہیں کچھ لوگوں نے اسے صنفی امتیاز اور خواتین کی غلط عکاسی سے بھی تعبیر کیا۔ ثمینہ پیرزادہ کا موقف بھی انہی لوگوں میں شامل تھا جس کی وجہ سے ان کی اے آر وائی ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جرجیس سیجا کے ساتھ سوشل میڈیا پر تکرار بھی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ثمینہ پیر زادہ نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ“ دو مردوں نے آپس میں مہوش (ڈرامے کا کردار)کی قیمت طے کر لی اور پھر اسے دو ٹکے کا کہہ دیا۔ یعنی عورت کی اپنی کوئی…
نیویارک/شمالی شام : کرد وومن پروٹیکشن یونٹس کا کہنا ہے کہ ترک فوج کا عین عیسی کے علاقے میں آپریشن،مذکورہ لڑکی کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے گروپ المرصد کے ساتھ کام کرنے والے ایک شامی کارکن نے سیرین ڈیموکریٹک فورسز(ایس ڈی ایف)کی صفوں میں لڑنے والی ایک جنگجو لڑکی کی تصویر جاری کی ہے۔ تصویر میں یہ لڑکی بیٹھی نظر آ رہی ہے اور اس کے گرد نیشنل آرمی کے کئی ارکان کیمرے میں مسکراتے دکھائی دے رہے ہیں، شمالی شام میں ترکی کی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے والی فورس نیشنل آرمی کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اس سے قبل نیشن…
کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ کے انجینئرز سے ہونے والی غلطی کا خمیازہ صارفین بھگتنے لگے۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ واٹس ایپ کے انجینئرز نے نئے فیچر پر کام شروع کیا جس کے دوران اُن سے سنگین غلطی سر زد ہوئی۔ ڈؤیلپرز کی غلطی کا خمیازہ صارفین کو اس طرح بھگتنا پڑا کہ اُن کے پرانے میسجز ڈیلیٹ ہوگئے۔ اس ضمن میں صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کمپنی سے شکایت بھی کی مگر واٹس ایپ کی جانب سے ابھی تک کوئی تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی۔ واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ’ڈبل…
کیلی فورنیا: سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ایپ ٹویٹر نے اینڈائیڈ صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا جس سے پہلے آئی او ایس صارفین استعمال کررہے تھے۔ ٹویٹر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ جو فیچر ایک ماہ پہلے سے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین استعمال کررہے تھے اب اُسے اینڈرائیڈ صارف بھی استعمال کرسکے گا۔ اینڈرائیڈ صارفین کے ٹویٹر پر اوپر دائیں طرف ایک ستارہ گزشتہ رات سے نمودار ہوا، یہی کمپنی کی طرف سے دراصل فیچر متعارف کرایا گیا۔ اس ستارے پر کلک کرنے کے بعد صارف کے سامنے دو آپشنز آئیں گے، جس میں سے ایک …
چاند پر سب سے پہلا قدم کس نے رکھا تھا، یہ تو سب ہی جانتے ہیں۔ تاہم زمین سے باہر خلا میں جانے والا پہلا شخص اور پہلی خاتون کون تھی اس کے بارے میں بہت کم افراد جانتے ہیں۔ سنہ 1969 میں جب چاند پر پہلے انسان نے قدم رکھا، اس سے 8 سال قبل ہی روس اپنے پہلے خلا نورد کو خلا میں بھیج چکا تھا۔ یوری گگارین کو خلا میں جانے والے پہلے شخص کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کے صرف 2 سال بعد 1963 میں ایک باہمت خاتون ویلینٹیا ٹرشکوا خلا میں جانے والی پہلی خاتون کاا عزاز حاصل کر کے تاریخ میں اپنا نام درج کروا چکی تھیں۔ سنہ 1937 میں سوویت یونین کے ایک چھوٹے سے ق…
Social Plugin