امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کے علاقے ادلیب میں امریکی فوجی کارروائی کے دوران شدت پسند تنظیم نام نہاد دولت اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر بغدادی کے مارے جانے کا بڑے فاتحانہ انداز میں اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی تھنک ٹینک چیٹم ہاؤس میں مشرق وسطیٰ کے پروگرام کی ڈائریکٹر ڈاکٹر لینا خطیب ابوبکر البغدادی کے بعد کے حالات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ بغدادی کی ہلاکت کو یہ نہ سمجھا جائے کہ اس سے اب شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ ابوبکر البغدادی کی موت سے دولت اسلامیہ پر مستقبل قریب میں زیادہ فرق نہیں پڑے گا لیکن اس گروپ ک…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ نام نہاد دولتِ اسلامیہ کے رہنما ابوبکر البغدادی نے امریکی سپیشل فورسز کے شام میں ایک آپریشن کے دوران اپنی جان لے لی۔ ہمیں اب تک اس آپریشن کے حوالے سے یہ تفصیلات موصول ہوئی ہیں۔ یہ کب اور کہاں ہوا؟ اتوار کے روز اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ‘دنیا کے نمبر ایک دہشت گرد رہنما’ کی ہلاکت امریکا کی سپیشل فورسز کی جانب سے ‘رات کے وقت کیے جانے والے ایک خطرناک اور دلیرانہ حملے کے دوران شمال مشرقی شام میں ہوئی۔’ AFP ابوبکر البغدادی کے سر کی قیمت 25 ملین ڈالر تھی ص…
Reuters ابوبکر البغدادی نے جون 2014 میں عراق کے شہر موصل میں اپنی خلافت کے قیام کا اعلان کیا ابوبکر البغدادی کے نام سے مشہور ابراہیم عواد ابراہیم البدری 1971 میں عراق کے شہر سامرہ میں ایک متوسط طبقے کے سُنی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے خاندان کو اپنی پرہیزگاری کے سبب جانا جاتا تھا اور ان کے قبیلے کا دعویٰ تھا کہ وہ پیغمبرِ اسلام کی آل میں سے تھے۔ نوجوانی میں بغدادی کو قرآن کی قرات کا شوق تھا اور وہ اسلامی قوانین کی پاسداری میں نہایت احتیاط برتتے تھے۔ ان کے خاندان میں انھیں ’ ‘مومن’ ‘ کہا جاتا تھا کیونکہ وہ اپنے رشتے داروں کو اپنے…
Social Plugin